What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر جون 21, 2007

بیٹھے بیٹھے یہ الفاظ میرے دماغ میں گھومنے لگے ۔ نامعلوم ان کو اشعار کہا جا سکتا ہے یا نہیں ۔

اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان
تیرا  سجّن  یورپ  نہ  امریکہ
تیرا  ساتھی چین  نہ  جاپان
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

نہ کر بھروسہ غیروں کی مدد پر
اپنی  زمیں ا ور  اپنوں پر نظر کر
اور  رکھ اپنی طاقت  پر ایمان
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

دساور کا مال  جو  کھائے
ہڈ حرام   وہ  ہوتا  جائے
بھر اپنے کھیتوں سے کھلیان
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

دہشتگرد کہہ کر نہ گِرا
اپنوں کی لاشیں  جا بجا
اپنے خون کی کر  پہچان
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

کرے جو  تو  محنت  مزدوری
دال روٹی بن جائے حلوہ پوری
حق حلال کی اب  تُو  ٹھان
اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان

Advertisements

4 Responses to “اُٹھ پاکستانی اپنا آپ پہچان”

  1. Wahaj/bsc said

    I, like so many others are so used to looking forward to your "Khatirah” every morning like a newspaper, that it is almost ‘disappointing’ not finding something.
    Even if there is not wazan or whatever is necessary for she’r, it is beautiful saying and we must call it she’r.
    Allah aapko khush rakkhay keh aap rozanah in safahat ko apnay aisay zarrin khiyalat say roshan rakhtay hain. Fa-Jazaakumullahu khairan

  2. اچھی کوشش ہے اور ھر دل کی آواز ھے۔ بقول وہاج یھ مت سوچئے کھ یھ شعر ھے کہ نہیں آپ نے اپنی آواز دوسروں تک پہنچانی تھی وہ پہنچ گئ۔
    آپ کو یاد ہو گا ہم نے بھی اسی موضوع پر "جاگ پاکستانی جاگ” کے نام سے تک بندی کر رکھی ہے اور اس کا لنک ہے۔
    http://www.mypakistan.com/?p=303

  3. اجمل said

    بھائی وہاج احمد صاحب
    شکریہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ مجھ ناچیز کیلئے آپ کی دعائیں صحت کا پیغام ہیں ۔

  4. اجمل said

    افضل صاحب
    شکریہ ۔ ہاں آپ نے جس نظم کا ربط دیا ہے میں نے پڑھی تھی ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: