What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

دوسری سالگرہ

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر مئی 7, 2007

آج اللہ کے فضل و کرم سے میرا روزنامچہ ”میں کیا ہوں – What Am I ” کو شروع کئے دو سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ پہلے سال کے دوران قارئین کی کُل تعداد 8102 تھی جس کی اوسط فی یوم 22 اور 23 کے درمیان بنتی ہے ۔ اب کُل تعداد بڑھ کر 32094 ہو چکی ہے یعنی دوسرے سال میں 23992 قارئین ۔ جس کی دوسرے سال کی فی یوم اوسط 66 کے قریب بنتی ہے ۔ اِن اعداد و شُمار ميں اشتہار اور سپَيم [Spam] وغيرہ شامل نہيں ہيں ۔ میری تحاریر آجکل کے زمانہ کے لحاظ سے خشک اور بے رنگ ہونے کے باوجود اللہ کے کرم سے اس بلاگ کے قارئین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے میں االلہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا شکرگذار ۔ اللہ کے فضل سے میرا یہ روزنامچہ ہر اس ملک میں پڑھا جانے لگا نہ جہاں کوئی اُردو پڑھنے والا موجود ہے ۔ الحمدللہ ۔

اس روزنامچہ کے قارئین ہند و پاکستان کے کئی شہروں کے علاوہ ان مممالک کے رہائشی ہیں امریکہ [9 ریاستیں] ۔ کینڈا [ 2 شہر] ۔ برطانیہ [2 شہر]۔ فرانس ۔ جرمنی [3 شہر] ۔ بیلجیئم ۔ ہسپانیہ ۔ اطالیہ ۔ سویڈن [2 شہر] ۔ ناروے ۔ پولینڈ ۔ لتھوانیا ۔ ناروے ۔ سربیا ۔ ترکی [2 شہر] ۔ مراکش [2 شہر] ۔ الجزائر ۔ مصر [3 شہر] ۔ اردن ۔ اسرائیل ۔ سعودی عرب ۔ کویت ۔ ایران [5 شہر] ۔ متحدہ عرب امارات [2 شہر] ۔ روس ۔ ہانگ کانگ ۔ جمہوریہ کوریا ۔ وغیرہ ۔

اس روزنامچہ کی زندگی اور ترقی قارئین کی رائے کی مرہونِ منّت ہے جنہوں نے وقتاً فوقتاً مُختلف قسم کی آرا دے کر مجھے اپنے دماغ کو کُریدنے اور زيادہ محنت کرنے پر مجبور کیا اور موضوع سے موضوع نکلتا چلا گیا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی تمام قارئین کو صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین اور وہ اپنی مفید آرا سے مجھے مُستفید فرماتے رہیں ۔ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی موجودہ قارئین کے اہلِ خانہ ۔ دوستوں یا سہیلیوں کو بھی صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین ۔

Advertisements

12 Responses to “دوسری سالگرہ”

  1. Roghani said

    Happy ‘Blog’ Birthday !!!

  2. اجمل said

    روغانی صاحب
    شکریہ ۔ ہو سکے تو میرے لئے دعا کر دیا کریں

  3. افتخار انکل بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔اللہ آپ کو اور آپکے بلاگ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔

  4. اجمل said

    ساجد اقبال صاحب
    شکرھہ ۔ ہو سکے تو دعاؤں میں یاد رکیئے

  5. میری طرف سے دلی مبارک باد قبول کیجیئے، آپ کا بلاگ اردو بلاگرز کے سامنے ایک اعلٰی نمونہ ہے، ہم جیسے ادنٰی لکھنے والوں نے تو آپ کے بلاگ کو دیکھ سیکھ کر ہی لکھنا سیکھا ہے۔

  6. اجمل said

    منیر احمد طاہر صاحب
    بہت شکریہ ۔ باقی یہ آپ کا حُسنِ بصیرت ہے نہ کہ میری تحریر کی خوبی ۔

  7. asma said

    Mabrook … ummm bas abhi do hi saal huay hain 🙂

  8. اجمل said

    اسماء صاحبہ
    شکریہ
    میں خود بھی جمعہ جمعہ آٹھ دن کا ہوں ۔ اور آپ ؟
    ہی ہی ہی ہی ہی

  9. زکریا said

    بلاگ کی سالگرہ مبارک

  10. اجمل said

    زکریا بیٹے
    شکریہ ۔
    اللہ آپ کیلئے بھی مبارک کرے

  11. asma said

    I’ll turn 3 in aug :>

  12. اجمل said

    اسماء صاحبہ
    آپ اور مجھ میں عمر کا فرق ایک نسبت ڈھائی کا ہے ۔ میرا انگریزی کا بلاگ 3 سال کا ہونے کو ہے ۔ البتہ کمپیوٹر کام کرتے مجھے 20 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: