میری ظاہری ہیئت
Posted by افتخار اجمل بھوپال پر اپریل 10, 2007
گیارہویں جماعت 1954
عرصہ ایک سال سے کچھ محترم قارئین تقاضہ کر رہے ہیں کہ میں اپنی تصویر شائع کروں اور میں اُنہیں ٹہلاتا رہا ہوں جس کیلئے میں ان سے معذرت خواہ ہوں ۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ جو قارئین مجھے مُلا ۔ انتہاء پسند اور جاہل سمجھتے اور لکھتے رہتے ہیں اُنہیں میری ہیئت دیکھ کر کسی قسم کی پریشانی ہو ۔ لیکن کسی نے کہا ہے سچائی چھُپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے ۔ سو قبل اس کے کہ کوئی واقفِ حال مہربان میرا تاریخ و جغرافیہ بیان کر دیں میں نے سوچا کہ پردا اُٹھا دیا جائے ۔
انجنئرنگ کالج 1959 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لاہور 1964 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شادی نومبر 1967
طرابلس ۔ لبیا 1979 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ واہ چھاؤنی 1990 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نتھیا گلی 2004
اظہرالحق said
اسلام علیکم انکل ، آپ سے ملکر بہت خوشی ہوئی ، ویسے دونوں باپ بیٹے ایک ہی کاٹھ کے لگتے ہیں ۔ ۔ ۔ بلکہ آپکی جوانی اور زکریا کی موجودہ پکچر ایک جیسی ہی تقریباً ، اللہ آپ کو صحت اور خوشیاں دے (آمین)
اجمل said
اظہرالحق صاحب
جزاک اللہ خیرٌ
صبا سید said
السلام و علیکم
انکل آپ کی اب کی تصویریں میرے بابا سے بہت ذیادہ ملتیں۔ اور میں نے آپ کو ایسا ہی سوچا تھا جیسے آپ اپنی تصویر میں ہیں۔
میری دعا بھی وہی ہے جو اظہرالحق صاحب نے کہی۔ اللہ آپ کو ہمیشہ صحت اورخوشیاں عطا فرمائے۔
فی امان اللہ
اجمل said
صبا سید صاحبہ
آپ کینیک دعاؤں کیلئے مشکور ہوں ۔ جزاک اللہ خیرٌ
ارے بوڑھے سب ایک جیسے ہو جاتے ہیں شکلوں سے اور عادات سے بھی ۔ ہی ہی ہی
صبا سید said
ہی ہی ہی
یہ بات آپ نے ٹھیک کی، بالکل ویسے ہی جس طرح سب بچے ایک جیسے ہوتے ہیں، عادتوںمیں بھی اور دیکھنے میں بھی۔ اور بڑھاپا تو ویسے بھی بچپن کی واپسی ہوتی ہے۔
Asma said
شادی والی تصویر سب سے مزے کی ہے ، میں نے ویسے بہت عرصہ پہلے آپکی ساری فیملی کی ہی تصاویر زکریا بھائی کے بلاگ پہ دیکھیں تھیں، بلکہ وہ شاید ان تصاویر سے کچھ نئی ہی ہیں
🙂
اجمل said
صبا سیّد صاحبہ
سُنا تو ہم نے بھی کچھ یونہی ہے ۔
اسماء صاحبہ
اگر زکریا بیٹے نے دسمبر 2005 والی تصاویر بلاگ پر رکھی تھیں تو یقیناً وہ تازہ ترین ہیں ۔ اُوپر جو آخری تصویر ہے وہ 2004 کی گرمیوں کی ہے اور موبائل فون سے لی گئی ہے اسلئے اچھی نہیں ہے ۔
ارے شادی کی تصویر ہی تو اصل تصویر ہوتی ہے پھر وہ کیوں اچھی نہ ہو ۔ ہی ہی ہی ۔ ابھی تو میرے پہلو میں بیٹھی کو آپ نے نہیں دیکہ ورنہ ۔ ۔ ۔
Asma said
ان کی بھی دیکھی ہے، گو کہ شادی والی نہیں۔۔
🙂
اجمل said
اسماء صاحب
ارے ارے آپ نے سب کو دیکھ لیا بغیر ویزہ اور بغیر ٹکٹ 🙂
Sajid Iqbal said
ماشاء افتخار انکل! آپ تو واقعی وڈے گریس فل آدمی ہیں۔ آپ کی بات ٹھیک بوڑھے لوگ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
اجمل said
ساجد اقبال صاحب
بہت شکریہ آپ کا ۔ یہ تو آپ کی آنکھ کی خوبصورتی ہے نہ کہ ہمارا حسن ۔