What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

اور اب کُلہاڑا چل گیا

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر مارچ 9, 2007

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معطل کر کے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ محترم جسٹس افتخار محمد چوہدری صاحب کے عہدے کی میعاد 2011 عیسوی میں ختم ہونا تھی ۔ 

ذرائع کے مطابق ریفرنس دائر کرنے سے پہلے صدر مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلا کر ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ لیکن جسٹس افتخار چوہدری نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔


ایک ماہ پہلے کی خبر

پاکستان کی پہلی قومی جوڈیشل کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے جج میں احساس تحفظ ضروری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جج کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ اگر وہ انتظامیہ کی مرضی کے مطابق فیصلہ نہیں بھی دے گا تو اسے برطرف نہیں کیا جا سکے گا اور اس کی مخالفانہ رائے اس کی کسی بلاجواز سزا کا سبب نہیں بنے گی۔

یہ مشترکہ اعلامیہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے پڑھ کر سنایا جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تین روزہ قومی جوڈیشل کانفرنس سے اختتامی خطاب کر رہے تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ججوں کے عہدے کی مقررہ معیاد کی ضمانت ہونی چاہیے تاکہ وہ ان مقدمات میں بھی اپنی دیانتدارانہ رائے دے سکیں جن میں ریاست کا کوئی اہم حصہ فریق ہو۔ تاہم انہوں نے عدلیہ کے خود احتسابی کے کڑے نظام کی موجودگی پر بھی زور دیا۔

Advertisements

6 Responses to “اور اب کُلہاڑا چل گیا”

  1. انکل جی ایک اہم بات اور بھی ہے کہ نعیم بخاری کا مجوزہ خظ ، ایک چینل پر انکے صدر محترم کے انٹرویو کے فوراً بعد لکھا گیا تھا ، اصل میں بات اب چل نکلی ہے اور خدا نہ کرے کہ بہت زیادہ ہی چل جائے ، ویسے پتہ نہیں یہ نیوز سننے کے بعد مجھے وہ عراق کے چیف جسٹس یاد آ گئے جنہیں صدام کے ساتھ پھانسی دی گئی تھی !!!!

  2. سلام
    وہ تو چلنا ہی تھا۔ ابھی میں نے کسی جگہ لکھا تھا کہ اگر صدر نے عدلیہ پر توہین صدر کا الزام لگا دیا تو؟
    دراصل قانوں یہی تھا کہ صدر کو کچھ نہیں کہنا عدلیہ اور فوج کو تو ساتھ ملانے کا ڈرامہ کیا تھا کہ عام آدمی کو دیر سے سمجھ لگے۔ صدر بیچارے پتہ نہیں کن کو ارد گرد اکٹھے کئے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ صدر کا کچھ نہ کچھ برا کروا کر رہیں گے۔

  3. Gul G said

    Uncle!

    Is toheen amaiz khabar kay manzar e aam par anay k baad yeh sab baatain kisi lateefay say kam nahi lagteen :).

  4. اجمل said

    اظہرالحق صاحب
    ماضی کے واقعات کی بناء پر نعیم بخاری کے متعلق میرا خیال کچھ اچھا نہیں ہے ۔ کوئی عجب نہیں کہ یہ خط اُس نے موجودہ حکومت کی ایماء پر لکھا ہو یعنی نعیم بخاری کا خط چیف جسٹس کو فارغ کرنے کے منصوبہ کی پہلی کڑی ہو ۔ اللہ ہمارے ملک کو بے ایمانوں اور جھُوٹوں سے بچائے ۔

    کھلاڑی صاحب
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    [میں نے آپ کا نام بدل دیا ہے]
    آپ نے سُنا یا پڑھا ہو گا ۔ کُنَد ہم جنس با ہم جنس پرواز ۔ کبوتر با کبوتر باز بباز
    تو اُس نے اپنے جیسے ہی اپنے گرد اکٹھے کئے ہوں گے ۔

    گُلِ گیتی صاحبہ
    بیٹی ۔ اب تو یہ سمجھ آنا مُشکل ہو چکا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہو گا ۔

  5. آثار اور قیاس بتا رہے ہیں کہ اس کے علاوہ بھی کوئی ۔۔۔ نیا ۔۔ کچھ نیا ۔۔۔ بلکہ دھماکہ (کہنا بہتر ہو گا) ہونے والا ہے۔ اللہ رحم اور کرم کرے پاکستان اور پاکستانیوں پر۔

    آپ کا ایک ادھار میرے سر ہے فرصت ملتے ہی انشاءاللہ اسے اتار دوں گا۔

  6. اجمل said

    منیر احمد طاہر صاحب
    آپ نے ٹھیک کہا ۔ اللہ خیر کرے ۔ لیکن سب کچھ اسلئے ہو رہا ہے کہ ہم اللہ کو بھول چکے ہیں ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: