What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

ہوا یوں کہ ۔ ۔ ۔

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر مارچ 8, 2007

میں نے بلاگرز کو 3 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ پی ٹی اے نے کچھ اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حُکم دیا اور پی ٹی سی ایل نے متعلقہ ساری ڈومینز بلاک کر دیں ۔ یہ واردات 2 مارچ کو ہوئی تھی ۔ اس کے نتیجہ میں سینکڑوں ویب سائٹس بلاک ہو گئیں اور بہت سی تجارتی کمپنیوں کے کام میں خلل آیا ۔ آئی ایس پیز کو بھی خسارہ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ والیوم بیس پر چارج کرتے ہیں ۔ یہ خبر 4 مارچ کے دی نیوز میں چھپی تھی ۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آئی ایس پیز کے پیچھے پڑ گئے اور آئی ایس پیز کے مالکان پی ٹی اے کے پیچھے پڑ گئے ۔ جس کے نتیجہ میں بلاکنگ کا کام جو ابھی مکمل بھی نہ ہو سکا تھا 4 مارچ کو ختم کر کے بلاکنگ ختم کر دی گئی ۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ 4 مارچ سے بلاگسپاٹ کے بلاگ بھی کھُلنے لگے ۔ اللہ کرے پی ٹی سی ایل والوں کا دماغ پھر سے نہ پھر جائے ۔

Advertisements

7 Responses to “ہوا یوں کہ ۔ ۔ ۔”

  1. پتہ نہیں پی ٹی سی ایل والے کیوں نہیں سمجھتے کہ ان پابندیوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اب دنیا اتنی پھیل چکی ہے کہ ایک آدھ سائٹس بلاک کرکے لوگوں کی زبان بند نہیں کی جاسکتی۔
    اس اپ ڈیٹ کا شکریہ

  2. تو یہ بات تھی۔
    شکریہ اطلاع کے لیے۔
    وسلام

  3. نعمان said

    اطلاع یہ ہے کہ ایک بہترین قسم کے سنسر شپ سوفٹویر پر کام جاری ہے۔

  4. اجمل said

    افضل صاحب
    شکریہ ۔
    بات یہاں ختم نہیں ہوتی ۔ پاکستانی عوام کے گرد لوہے کی دیوار کھڑی کرن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ اب وقت آ چکا ہے کہ مسلمان سب خرافات چھوڑ کے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستہ پر چل پڑیں ورنہ پابہ جولاں غلامی کیلئے تیار ہو جائیں ۔

    شاکر عزیز محمد صاحب
    شکریہ ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے

    نعمان صاحب
    آپ کا خیال درست معلوم ہوتا ہے ۔ مجھے تازہ صورتِ حال کا علم نہیں لیکن جنوری کے شروع میں اندر کھاتے کی خبر یہ تھی کہ آئرن کرٹین بنایا جا رہا ہے کہ بادشاہ سلامت کے خلاف کوئی بات انٹرنیٹ کے ذریعہ کسی تک نہ پہنچ سکے ۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ ای میل سنسر شپ پہلے سے شروع ہو چکی ہے لیکن کسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکی

  5. umair said

    i love this quotation ( read it in spider ) by someone whoes name i donot remember:
    "Internet treat blocking like a malfunction and bypass through it”

  6. umair said

    /* ahhh umair!!! your spellings…. */

  7. اجمل said

    Umair
    I couldn’t quite get this quotation

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: