What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

لمحہءِ فکر ہے یارانِ نقطہ دان کے لئے

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر فروری 1, 2006

ایک حسابی نے تجزیہ کیا ہے کہ عام انسان اپنا وقت کیسے گذارتا ہے ۔ تجزیہ ہوشرُوبا ہے ۔ ملاحظہ ہوستّر برس عمر پانے والے انسان کے مختلف مشاغل میں صَرف ہونے والے وقت کو جمع کیا جائے تو نقشہ کچھ اِس طرح بنتا ہے

وہ 24 سال سوتا ہے
وہ 14 سال کام کرتا ہے
وہ 8 سال کھیل کود اور تفریح میں گذارتا ہے
وہ 6 سال کھانے پینے میں گذارتا ہے
وہ 5 سال سفر میں گذارتا ہے
وہ 4 سال گفتگو میں گذارتا ہے
وہ 3 سال تعلیم میں گذارتا ہے
وہ 3 سال اخبار رسالے اور ناول وغیرہ پڑھنے میں گذارتا ہے
وہ 3 سال ٹیلیوژن اور فلمیں دیکھنے میں گذارتا ہے

اگر یہ شخص پانچ وقت کا نمازی ہو تو مندرجہ بالا مشاغل میں سے وقت نکال کر 5 ماہ نماز پڑھنے میں صرف کرتا ہے یعنی زندگی کا صِرف 168 واں حِصّہ ۔ کتنی عجیب بات ہے کہ اتنا سا وقت نماز پڑھنے میں صرف کرنا بھی ہم پر بھاری ہو جاتا ہے ! ! !

اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

Advertisements

6 Responses to “لمحہءِ فکر ہے یارانِ نقطہ دان کے لئے”

  1. urdudaaN said

    یاد دہانی کیلئے شکریہ۔
    اللّہ آپ کو اس کا اجر دے، آمین۔

  2. اجمل said

    اُردودان صاحب
    جزاک اللہِ خیرٌ

  3. WiseSabre said

    کام اپنی نوعیت کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کی اس میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے گراں ہوتا ہے۔

  4. اجمل said

    ثاقب سعود صاحب
    آپ نے ٹھیک فرمایا ۔ میں نے یہی اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔–>

  5. Jawwad S said

    انسان کو بہت ساری چیزوں کا اندازہ بہت دیر میں ہوتا ہے جوانی وہ مستی میں گزار دیتا ہے اور پھر جاکر تھوڑی بہت آخرت یاد آتی ہے خیر جوانی کی عبادتوں کا بھی اپنا ہی اجر ہے – اجمل صحاب آپ بڑے بس ھم کو یاد دہانی کراتے رہا کرے تاکے ذہن میں احساس رہے اور ایسے بڑے بھی شاید کم ہوتے جارہے ہیں جن سے اصلاح کا عمل جاری رہ سکے—>

  6. Jawwad S said

    انسان کو بہت ساری چیزوں کا اندازہ بہت دیر میں ہوتا ہے جوانی وہ مستی میں گزار دیتا ہے اور پھر جاکر تھوڑی بہت آخرت یاد آتی ہے خیر جوانی کی عبادتوں کا بھی اپنا ہی اجر ہے – اجمل صحاب آپ بڑے بس ھم کو یاد دہانی کراتے رہا کرے تاکے ذہن میں احساس رہے اور ایسے بڑے بھی شاید کم ہوتے جارہے ہیں جن سے اصلاح کا عمل جاری رہ سکے-

    Links to this post:

    See links to this post

     
    ” rel=”nofollow”>  

    posted by @

    if (typeof BL_addOnLoadEvent == ‘function’) { BL_addOnLoadEvent(function() { BL_writeBacklinks(); }); }

    Create a Link

    –>

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: