What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر جنوری 12, 2006

میں اِنتہائی دکھ کے ساتھ لکھنے پہ مجبور ہوں کہ میرے پیارے ساتھی میرے مخلص دوست میرے ہمدرد بھائی اور میری پیاری بہو بیٹی عنبرین زکریّا کے والد محترم چوہدری محمد عاصم صاحب پاکستان میں عید الاضحی کے دن (11 جنوری) شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے اچانک حرکتِ قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے ۔ اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَی٘ہِ رَاجِعُون٘

میں دست بدعا ہوں اور میری تمام قارئین سے التماس ہے کہ اللہ سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کیجئے اور دعا کیجئے کہ اللہ تعالی بیٹی عنبرین ۔ عنبرین کی والدہ ۔ دونوں بھائیوں اور پھوپھو کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا ربِ العالمین ۔

بھائی عاصم صاحب ایک خود ساز۔ اپنے فن کے ماہر۔ بہت محنتی اور بہت سادہ طبیعت انسان تھے ۔ وہ باعمل اور حلیم طبع مسلمان تھے ۔ وہ ہر ایک کے ہمدرد اور ہر ایک سے مخلص تھے ۔ وہ اپنی مرضی کرنے کی بجائے دوسرے کی خوشی میں خوش رہتے ۔

پاکستان بننے پر گیارہ سال کی عمر میں سوائے دو ماموں ایک بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن کے والدین سمیت تمام بزرگوں کی لاشیں بھارت میں چھوڑ کر پاکستان پہنچے ۔ ایف ایس سی پاس کرنے کے بعد ماموں صاحبان بھی راہیءِ ملکِ عدم ہوئے تو کراچی شپ یارڈ میں بطور اپرنٹس بھرتی ہو گئے اور فاؤنڈری پریکٹس میں تعلیم و تربیّت حاصل کی ۔ کچھ سال بعد پاکستان آرڈننس فیکٹریز ۔ واہ کینٹ سے منسلک ہو گئے اور اپنی لگن اور شب و روز محنت سے چند ہی سالوں میں فاؤنڈری کے ماہرین میں شمار ہونے لگے ۔ ملک کے بڑے بڑے کارخانوں نے اُن کے ماہرانہ مشوروں سے استفادہ کیا ۔

تیرہ سال میرا اُن سے بہت قرب رہا ۔ میری تمام تر کوشش کے باوجود اُنہوں نے کبھی اپنی خواہش کا اظہار نہ کیا اور ہمیشہ مجھ ہی سے کہا "آپ بتائیں یہ کیسے کیا جائے ؟” میں کہتا کہ یہ آپ کی خواہش کے مطابق کرنا ہے تو کہتے "میری خوشی اُس میں ہے جو آپ کریں” اور میں لاجواب ہو جاتا ۔ ایسا بھائی ایسا دوست مجھے ڈھونڈے نہ ملے گا ۔

Advertisements

9 Responses to “اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون”

  1. اللہ تعالی آپ کو اور باقی گھر والوں کو صبر عطا کرے اور اللہ مرحوم کی بخشش کرے (آمین) سچ ہے سب کو لوٹ کر جانا ہے

  2. اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَی٘ہِ رَاجِعُون

  3. اللہ عاصم صاحب کے لواحقین اور خاص طور پر آپ کی بہو کو صبرِ جمیل عطا فرماۓ ۔ اللہ سے یہ بھی دعا ہے کہ وہ ان کے گناہ معاف فرماۓ اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
    یہ کتنی افسردگی کی بات ہے کہ ابھی ابھی آپ کی بہو اپنے باپ سے ملکر گئیں ہیں- انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ ان کی آخری ملاقات ہوگی۔

  4. Green Head said

    V Sad.

    May ALLAH rest his soul in peace.

  5. اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَی٘ہِ رَاجِعُون٘
    اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام خاندان والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

  6. اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون
    افسوس ہوا!!!!۔ اللہ مرحوم کو جنت نصیب کرے

  7. اجمل said

    شبّیر ۔ قدیر احمد رانا ۔ میرا پاکستان والے ۔ گرین ہیڈ ۔ پردیسی اور شعیب صفدر صاحبان

    اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے ۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔

  8. really sorry for ur gr8 lost 😦

  9. اجمل said

    بلاگ بدتمیز والے صاحب
    جزاک اللہِ خَیرٌ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: