What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

دنیا اور آخرت ۔ دونوں ہی جنّت

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر دسمبر 15, 2005

اگر ہم اپنے چھوٹے چھوٹے دکھ بھلا دیں
اور اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں یاد رکھیں
اگر ہم اپنے چھوٹے چھوٹے نقصان بھلا دیں
اور جو فائدے پائے ان سب کو یاد رکھیں
اگر ہم لوگوں میں عیب ڈھونڈنا چھوڑ دیں
اور ان میں خوبیاں تلاش کر کے یاد رکھیں
کتنی آرام دہ ۔ خوش کن اور اطمینان بخش
یہ دنیا بن جائے اس معمولی کوشش سے
اور اللہ کی مہربانی سے آخرت میں بھی جنّت مل جاۓ

5 Responses to “دنیا اور آخرت ۔ دونوں ہی جنّت”

  1. Ejaz Asi said

    actually, I would say k ham apney barey barey dukh bhee bhula ker chotee chotee khushiyaan yaad rakhein to bohat life-lasting affect ho… gham ho ya khushi, rehta to koi bhee sada nahi hei but its wonderful how a happy life can inspire yet so many others…. thanks for reminding us that beautiful lesson again 🙂

  2. جزاک اللہ
    ہر حال میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں۔
    خوش رہیں

  3. اجمل said

    ایجاز آسی صاحب
    آپ درست کہتے ہیں لیکن عام لوگ چھوٹی چھوٹی باتیں پکڑ کر انہیں رگڑتے رہتے ہيں ۔ بڑے دکھ تو کبھی کبھار ہی آتے ہیں ۔

    پردیسی صاحب
    درست فرمایا آپ نے

  4. اجمل بھای کیا آپ کی مدد درکار ہے ۔۔۔ گر آپ کو پرابلم نا ہو تو کیا ہم چیٹ کر سکتے ہیں ؟

  5. اجمل said

    ریحان علی مرزا صاحب
    آپ کسی میسینجر پر مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں ؟
    میں عام طور پر صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک کمپیوٹر پر کام کرتا ہوں ۔ اس کے بعد جب وقت مل جاۓ ۔ میرے پاس گوگل ۔ یاہو ۔ ایم ایس این تینوں ہیں ۔ آپ جس پر بات کرنا چاہتے ہیں مجھے بتا دیجئے اور وقت بھی بتا دیجئے ۔ میں انشاء اللہ آن لائین آ جاؤں گا ۔ لیکن انیس دسمبر کو نہیں ہوں گا ۔

Leave a reply to ریحان علی مرزا جواب منسوخ کریں