What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

جب اللہ چاہے

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر دسمبر 5, 2005

یہ واقعہ ایک رسالے میں کچھ سال قبل پڑھا تھا ۔ بطور سچا واقعہ لکھا تھاپرانی بات ہے مگر اب بھی تازہ ہے ۔ رات کے ساڑھے گیارہ بجے تھے ۔ تیز طوفانی بارش تھی ایسے میں ایک شاہراہ کے کسی ویران حصّے میں ایک کار خراب ہوگئی ۔ اسے ایک ادھڑ عمر خاتون چلا رہی تھی جو اکیلی تھی ۔ وہ خاتون کار سے باہر نکل کر شاہراہ کے کنارے کھڑی ہوگئی تا کہ کسی گذرنے والی گاڑی سے مدد لے سکے ۔

اتفاق سے ایک البیلا جوان اپنی عمدہ نئی کار چلاتے جا رہا تھا کہ اس کی نظر اس بھیگی ہوئی خاتون پر پڑی ۔ نجانے وہ کیوں اپنی عادت کے خلاف رک گیا اور تیز بارش اور گاڑی گندی ہونے کی پروا کئے بغیر باہر نکل کر خاتون کا بیگ اٹھایا اور خاتون کو اپنی کار میں بٹھا کر چل پڑا ۔ آبادی میں پہنچ کر اسے ٹیکسی پر بٹھا کر رخصت کیا ۔ خاتون بہت پریشان اور جلدی میں تھی ۔ اس جوان کا پتہ نوٹ کیا اور شکریہ کہہ کر رخصت ہوئی ۔

ہفتہ عشرہ بعد اس جوان کے گھر کی گھنٹی بجی ۔ باہر نکلا تو ایک کوریئر کا ٹرک کھڑا تھا اس میں سے ایک شخص نکلا اور کہا "جناب آپ کا ٹی وی "۔ جوان حیران ہو ہی رہا تھا کہ کوریئر والے نے اسے ایک خط دیا ۔ جلدی سے کھولا ۔ لکھا تھا ” میں آپ کی بہت مشکور ہوں ۔ آپ نے آدھی رات کے وقت شاہراہ پر میری مدد کی جس کے باعث میں اپنے قریب المرگ خاوند کے پاس اس کی زندگی میں پہنچ گئی اور اس کی آخری باتیں سن لیں ۔ میں آپ کی ہمیشہ مشکور رہوں گی ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ دوسروں کی بے لوث خدمت کرتے رہیں ۔ آمین ۔ آپ کی ممنون ۔ بیگم ۔ ۔ ۔ "

Advertisements

9 Responses to “جب اللہ چاہے”

  1. Fahd Mirza said

    The incident gives me deja vu. I happened to be part of such incident ones, but as its highly personal, I wouldnt like to discuss it, but the moral is same.

  2. جی جناب بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

  3. جی جناب بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

  4. جی جناب بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

  5. جی جناب بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

  6. جی جناب بلکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

  7. اجمل said

    فہد مرزا صاحب
    اللہ آپ کو انسانیت کبی خدمت میں اور پختہ کرے

    منیر احمد طاہر صاحب
    میں اشتہاروں سے تنگ آ گیا تھا اس لئے چھاننے کا عمل شروع کر دیا جس کی وجہ سے بعض اوقات تبصرہ شائع ہونے میںکچھ وقت لگ جاتا ہے

  8. سلام
    یہ واقعہ امریکہ میں ان دنوں پیش آیا تھا جب افریقہ کے کالے امریکی باشندوں پر ہر طرح کی آزادی کے دروازے بند تھے اور ان کی زندگی عذاب بنی ہوئی تھی ایسے وقت میں کسی سفید فام مرد کا سیاہ فام عورت کی مدد کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔

  9. اجمل said

    باتمیز صاحب
    میں کسی کو بدتمیز نہیں کہہ سکتا اس لئے تبدیلی کی معذرت ۔
    آپ نے ٹھیک کہا ۔ رسالہ کے مطابق یہ واقعہ امریکہ میں لگ بھگ چالیس سال قبل الاباما ہائی وے پر پیش آیا تھا ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: