What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

پڑھائی

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر اکتوبر 3, 2005

شائد چالیس سال یا اس سے بھی پہلے جب میں کبھی کبھی فلم دیکھ لیا کرتا تھا ۔ ویسے میرا حافظہ فلموں کے معاملہ میں بہت کمزور ہے ۔ ایک گانے کے کچھ بول یاد ہیں گانے والے کا اور لکھنے والے کا نام یاد نہیں ۔

جو سکندر نے پورس پہ کی تھی چڑھائی
جو کی تھی چڑھائی تو میں کیا کروں
جو کورو نے پانڈو سے کی ہاتھا پائی
جو کی ہاتھا پائی تو میں کیا کروں
بی یو ٹی بٹ ہے تو پی یو ٹی پوٹ ہے
زمانے میں پڑھائی کا دستور الٹ ہے
جو ہے الٹی پڑھائی تو میں کیا کروں

Advertisements

9 Responses to “پڑھائی”

  1. WiseSabre said

    ماشاللہ آپ کی یادداشت بہت اچھی ہے۔
    اسے کیا کھلاتے ہیں؟
    ادھار پر مل سکتی ہے؟

  2. اجمل said

    ثاقب سعود صاحب
    سب کچھ دیا ہے اللہ نے مجھ کو
    میری تو کوئی بھی چیز نہیں ہے
    یہ تو کرم ہے میرے اللہ کا
    مجھ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے
    بچپن میں والدین نے اچھی خوراک کے ساتھ اچھی تربیت بھی دی ۔ بچپن ہی سے کم کھانے کا عادی ہوں ۔ جب سے خود مختار ہوا بالکل سادہ کھانا کھاتا ہوں ۔

  3. Shuaib said

    آپ کی یاد داشت واقع زبردست ہے کہ اتنے سالوں بعد بھی آپ کو حرف بہ حرف یاد ہیں ۔اور آپ واقع ایک عظیم بزرگ ہیں (:

  4. SHUAIB said

    This post has been removed by the author.

  5. انکل واہ آپ کی یاد داشت تو خوب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے آپ کو یہ یاد کیسے آ گیا ؟؟؟؟

  6. جناب بہت خوب
    واقعی آجکل ہماری پڑھائی کچھ الٹی ہی ہے کہ ہمیں وہ کچھ پڑھایا جاتا ہے جسکی ہمیں ضرورت نہیں ہوتی اور جسکی ضرورت ہوتی ہے ہم کم ہی پڑھتےہیں اسی لئے تو بہت سے پڑھے لکھے بےروزگار پیدا ہورہے ہیں

    اور اس سے بھی بڑی بات کہ بطورِ قوم اسکا احساس تک نہیں ہے۔ بقول حضرتِ علامہ:
    “احساسِ زیاں جاتا رہا“

  7. بالکل ہماری پڑھائی الٹی ہے۔ دراصل عوام دھوبی کے گدھے سے بھی گئی گزری ہے جو رات کو کم از کم گھر تو آ جاتا ہے۔

    حکمرانوں نے کم اور ہماری عادتوں اور ظلم، سہنے کی بری ””’خصلت”” نے ہماری مت مار دی ہے۔

  8. بالکل ہماری پڑھائی الٹی ہے۔ دراصل عوام دھوبی کے گدھے سے بھی گئی گزری ہے جو رات کو کم از کم گھر تو آ جاتا ہے۔

    حکمرانوں نے کم اور ہماری عادتوں اور ظلم، سہنے کی بری ””’خصلت”” نے ہماری مت مار دی ہے۔

  9. اجمل said

    شعیب صاحب شعیب صفدر صاحب ڈاکٹر افتخار راجہ صاحب اور حارث بن خرم صاحب

    آپ سب کے تبصروں کا جواب انشاء اللہ کل کی مین پوسٹ پر آپ کی خدمت میں پیش کیا جاۓ گا–>

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: