What Am I * * * * * * * میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے * * * * * * * * * * * * * * رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي

بسم اللہ الرحمن الرحیم With the name of Allah The Beneficent The Merciful

Posted by افتخار اجمل بھوپال پر مئی 5, 2005

میں نے یہ کھاتہ [blog] شروع کیا ہے۔ سب کو دعوت ہے کہ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں حدود کا تعین اوپر روزنامچہ کی تفصیل میں کر دیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آداب کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھئے۔

I have started this blog and invite all of you to give your views / comments within the parameters laid down in the description above. You are requested to ensure sanctity of the blog.

‌میرا نام افتخار اجمل کسی حساب دان نے تجویز کیا تھا۔ کہتے ہیں اگر عربی کے حروف ابجد جمع کۓ جائیں تو میری پیدائش کا سال بنتا ہے۔ رہا میرے خاندان کا نام بھوپال تو یہ ایک لمبی کہانی ہے مگر میں بالکل مختصر بتاتا ہوں۔شروع میں تو ہم نے سمجھا کہ اس کا تعلق ریاست بھوپال سے ہو گا اور اس سلسلہ میں کچھ مدبر لوگوں نے جن میں آخری نواب بھوپال کے بہنوئی بھی شامل تھے ہمیں باور کرایا کہ ہم ریاست بھوپال کے اصلی وارثوں میں سے ہیں اور راجہ بھوجپال کی اولاد میں سے ہیں جو کہ راجہ جے پال کا بھائی تھا (جے پال کو محمود غزنوی نے شکست دی تھی) مگر تاریخ میں کہیں نہیں کہ جے پال کا کوئی بھائی بنام بھوجپال تھا۔ بالآخر مجھے چالیس سال کی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ ہمارے آباؤ اجداد قطب الدین ایبک سے بھی پہلے ہندوستان آۓ۔ وہ اس وقت مسلمان تھےاور ہندوستان میں بے آباد زمینوں کو کاشت کے قابل بنایا جس سے خوب اناج پیدا ہوا۔ چنانچہ ہندوستان کے باسیوں نے انہیں بھیئوں پال یعنی زمین کو پالنے یا آباد کرنے والا کہنا شوع کر دیا۔ بعد میں یہ مختصر ہو کر بھوپال بن گیا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: