Posted by اجمل on October 4, 2007
تمام قارئین کی خدمت میں عرض ہے کہ میرا بلاگ [ میں کیا ہوں ۔ What Am I] مندرجہ ذیل پتہ پر منتقل ہو گیا ہے ۔
http://www.theajmals.com/blog
اس لئے سب بلاگرز اپنے اپنے بلاگز کے بلاگ رولز یا لنکس میں تصحیح فرما لیں
ارے ارے بعد میں نہیں ۔ ابھی یہ تصحیح کر لیجئے بعد میں آدمی مصروفیت کی وجہ سے بھُول جاتا ہے
کر لی تصحیح ؟ بہت اچھے شاباش ۔ جیتی رہو ۔ جیتے رہو ۔
Posted in روز و شب | 9 Comments »
Posted by اجمل on October 3, 2007

سنگاپور حکومت کی منافقتسنگاپور جو مغربی طاقتوں کے تسلط ميں رہا ہے وہاں برطانيہ کے نافذ کردہ قانون کی رُو سے سکولوں ميں مسلم لڑکيوں کا اپنے عقيدہ کے مطابق سر پر سکارف باندھنا ممنوع ہے
سنگاپور برطانيہ ہی کے نافذ کردہ قانون کی رُو سے سکولوں ميں سکھ لڑکوں کو اپنے عقيدہ کے مطابق پگڑی باندھنے
کی اجازت ہے ۔
مغربی دنيا کے تعليم يافتہ اور ترقی يافتہ لوگوں ميں سے کچھ کی جمہوريت پسندی ۔ حُسنِ سلوک اور انسانيت سے محبت کا ايک نمونہ>
يہ غیر مسلموں کی تنگ دلی ۔ انتہاء پسندی ۔ نفرت اور منافقت نہيں تو اور کيا ہے ؟
بشکريہ : حجاب ہيپّوکريسی
Posted in معاشرہ | 2 Comments »