۔ ۔ ۔ ۔ What Am I * * * * * * * ۔ ۔ ۔ ۔ میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد معاشرہ اور انسانی فرائض بارے اپنے علم اور تجربہ کو خصوصاً جوان نسل تک پہنچانا ہے ۔ اسکے علاوہ تاریخی واقعات ۔ جغرافیائی حقائق ۔ حالاتِ حاضرہ ۔ مُفيد کہانياں ۔ شُستہ مزاح اور عُمدہ شعر بھی لکھے جائیں گے

ماہر بلاگر کی مدد درکار ہے

Posted by اجمل on September 22, 2007

ضرورت ہے ضرورت ہے ضرورت ہے ۔ ایک سمجھدار ماہر بلاگر کی جو مجھے یہ سمجھائے کہ

[1] ۔ میں اپنے بلاگ کے تبصرہ کے خانے میں لکھائی کے ڈبے ڈبے کیسے دُور کروں ؟
[2] ۔ تبصرہ کے خانے میں فونٹ کا سائز کیسے بڑا کروں ؟

میرا بلاگ ورڈپریس پر ہے ۔

کام ٹھیک ہو گیا تو میرے گھر آنے پر کھلا پلا دوں گا ۔ بصورتِ دیگر دعا دوں گا ۔

9 جوابات to “ماہر بلاگر کی مدد درکار ہے”

  1. السلام علیکم
    انکل یہ ڈبے فونٹ کیوجہ سے ہیں۔ چونکہ ورڈپریس ڈاٹ کام پر بنائے گئے بلاگز کے کوڈ میں تبدیلی(مف میں) ممکن نہیں اسلئے آپ کیلیے ممکن نہیں کہ یہ ٹھیک کرسکیں۔ اسیطرح فونٹ کا سائز بھی اسوجہ سے بڑا کرنا ناممکن ہے۔ کوڈ میں تبدیلی کیلیے ورڈپریس والے فیس چارج کرتے ہیں جو ادا کرنے سے بہتر ہے کہ آپ الگ سے ڈومین اور ہوسٹنگ لے لیں یا ڈومین لیکر زکریا سے ہوسٹنگ شئیر کر لیں۔

  2. cemendtaur said

    آج ورڈ پریس پہ میرا پہلا دن ہے۔ آپ کی پوسٹ دیکھنے کا موقع ملا۔ میرے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ البتہ میرے اپنے سوالات ہیں جن کے جواب شاید ساجد اقبال دے پائیں۔
    جلد بیان کروں گا۔
    علی حسن سمندطور

  3. اسی لیے کہتا ہوں ، ہماری بلاگنگ سروس پر آ جائیں ، مزے کریں گے
    :P

  4. یا پھر کسی فری ہوسٹ پر قدم رنجہ فرمائیں۔

  5. افتخار انکل کیلیے تو میں ڈومین لینے کیلیے تیار ہوں لیکن اگر وہ راضی ہوں۔ سمندطور آپ شایدآزاد کراچی ریڈیو والے ہیں؟ مجھے خوشی ہوگی آپکی مدد کر کے۔ بلاگسپاٹ کو چھوڑیے ورڈپریس اپنائیے۔۔۔آدھا ویب ڈیولپر بنادے گی آپکو ۔ :)
    اردو ورڈپریس کیلیے ہمارے فورم(forums.urdutech.com) پر آپکو ہر قسم کی مدد مل سکتی ہے۔

  6. نعمان said

    میں بھی یہی مشورہ دونگا کہ اردو ٹیک پر اپنا بلاگ منتقل کرالیں۔ ایک تو اس سے آپ اپنے بلاگ کو اپنی مرضی سے چلا سکیں گے دوسرا اس سے اردو ٹیک والوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  7. ساجد آپ نے غور نہیں کیا یہ ورڈپریس پر ہی ہیں۔ بس اپنا نہیں ہے۔

  8. mohibalvi said

    اجمل انکل میں بھی آپ سے یہی عرض کروں گا کہ آپ اردو ٹیک پر آ جائیں آپ کے کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

  9. اجمل said

    ساجد اقبال صاحب
    قدیر احمد صاحب
    محمد شاکر عزیز صاحب
    نعمان صاحب
    محب علوی صاحب

    آپ سب کے نیک مشورہ کا بہت مشکور ہوں ۔ انشاء اللہ جلد اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
    معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ مصروفیت اور کچھ فیصلہ نہ کر پانے کی وجہ سے جلد جواب نہ لکھ سکا ۔

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>