۔ ۔ ۔ ۔ What Am I * * * * * * * ۔ ۔ ۔ ۔ میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد معاشرہ اور انسانی فرائض بارے اپنے علم اور تجربہ کو خصوصاً جوان نسل تک پہنچانا ہے ۔ اسکے علاوہ تاریخی واقعات ۔ جغرافیائی حقائق ۔ حالاتِ حاضرہ ۔ مُفيد کہانياں ۔ شُستہ مزاح اور عُمدہ شعر بھی لکھے جائیں گے

ترقی پسند حکومت کا ایک اور وار

Posted by اجمل on September 21, 2007

خبر ملی ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں انٹرنیٹ ڈائل اَپ کے کال غیر محدود دورانیہ کے موجودہ نظام کو ختم کر کے نئے ریٹس کے تحت فی کال 15 منٹ کرنے کیلئے پی ٹی اے سے اجازت طلب کرلی ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو 15 منٹ کال یونٹ چارج کی جائے گی اور فی یونٹ 21 روپے کال ریٹ مقرر کیا ہے جو ٹیکس ملا کر 24 روپے 15 پیسے ہو جائے گا ۔ یعنی ہر 15 منٹ کے 24 روپے 15 پیسے چارج ہوں گے جیسے آجکل لوکل کال کے ہر 5 منٹ کے 2 روپے 30 پیسے چارج ہوتے ہیں ۔ پی ٹی سی ایل کے اس فیصلہ پر اتھارٹی نے تمام نجی کمپنیوں سے اس حوالے سے 30 ستمبر تک سفارشات طلب کرلی ہیں ۔ اندازہ ہے کہ اس سے ملک بھر کے 45 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین کو براہ راست نقصان ہوگا اور اس سے ملک کے دور دراز علاقوں کے عوام انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے ۔

6 جوابات to “ترقی پسند حکومت کا ایک اور وار”

  1. shazel said

    اف یہ کیا فرمایا ہم تو مفت ہونے کا سوچ رہے تھے

  2. شاید اسطرح یہ اپنا نام نہاد ڈی ایس ایل بیچنا چاہتے ہیں۔

  3. میں تو سمجھ رہا تھا کہ انٹرنیٹ کی کال مفت کر دی جائے گی۔ یہ تو الٹا چکر ہے۔ صدر نے سبھی میراثی جمع کر رکھے ہیں۔

  4. اجمل said

    شازل صاحب
    تبصرہ کا شکریہ ۔ آپ حکمرانون کے بیانات پڑھیں تو یوں لگتا ہے کہ ہر چیز بہت سستی کر دی گئی ہے ۔

  5. اجمل said

    ساجد اقبال صاحب
    یہ حکمرانوں کی مالی حالت بہتر بنانے کا ایک مزید طریقہ ہے یا پھر عوام کو حقائق سے دور رکھنے کی ایک اور کوشش

  6. اجمل said

    باتمیز صاحب
    حکومت نے چالیس چور اکٹھے کر رکھے ہیں جو میراثی بھی ہیں

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>