۔ ۔ ۔ ۔ What Am I * * * * * * * ۔ ۔ ۔ ۔ میں کیا ہوں

میرا بنیادی مقصد معاشرہ اور انسانی فرائض بارے اپنے علم اور تجربہ کو خصوصاً جوان نسل تک پہنچانا ہے ۔ اسکے علاوہ تاریخی واقعات ۔ جغرافیائی حقائق ۔ حالاتِ حاضرہ ۔ مُفيد کہانياں ۔ شُستہ مزاح اور عُمدہ شعر بھی لکھے جائیں گے

ایک در بند ہوتا ہے تو

Posted by اجمل on January 30, 2006

جب خوشیوں کا ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو اللہ سُبحَانُہُ وَ تَعَالی دوسرا دروازہ کھول دیتا ہے
لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہماری نظریں بند دروازے پہ لگی رہتی ہیں اور ہم دوسرے کھُلنے والے دروازہ کی طرف دیکھتے ہی نہیں

8 Responses to “ایک در بند ہوتا ہے تو”

  1. السلام علیکم
    سبحان اللہ ، کیا خوب معرفت کی بات کہی ہے آپ نے ، اللہ سبحانہ و تعالیٰٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین۔

  2. اجمل said

    پردیسی صاحب
    جزاک اللہِ خَیرٌ

  3. انکل یہ کتنی سچ بات ہے نا کہ انسان نا امید بہت جلدی ہوجاتا ہے پر اتنی ہی جلدی وہ پھر محنت نہیں کرتا۔۔۔ کیوں ہوتا ہے ایسا؟

  4. Asma said

    صرف خوشیوں ہی کی کیا بات ہے ۔۔۔زندگی میں کسی بھی مقام پر ایک در بند ہوتا ہے تو اللہ سَو اور در کھولنے والی ذات ہے ۔۔۔ گر کہ ہم دھیان دیں ۔۔۔ اور دعا پہ قوی یقیں رکھیں

  5. عائشہ بیٹی
    انسان جب پیدا کرنے والے سے دُور ہو جاتا ہے تو مادی چیزیں جو سامنے نظر آتی ہیں اُن پر بھروسہ کرنے لگتا ہے پھر اُسے اللہ کی مدد نظر نہیں آتی

    اسماء صاحبہ
    خوشی ہنسنے کا نام تو کوتاہ اندیشوں نے رکھ دیا ہے ۔ کبھی آپ نے دیکھا کہ اچانک بہت خوشی ملنے سے آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری ہو جاتی ہے ۔ خوشی دراصل کِسی چیز کے حصول یا کامیابی کو کہتے ہیں ۔ اوّل بات اللہ پر یقین ہے ۔ اِس کے بغیر کچھ نہیں ۔

  6. عائشہ بیٹی

  7. اجمل said

    عائشہ بیٹی

  8. Ayesha said

    آج کل میں قرآن بمعہ ترجمے و تفسیر کے پڑھ رہی ہوں اور شچ پوچھے تو اتنا سکون ملتا ہے کہ بس۔۔ اور امید اور ہمت بڑھ جاتی ہے، پر آج کل کچھ ایسا بھی ہو رہا ہے کہ جب کوئی آزمائش آتی تو کافی اداس ہوجاتی ہوں میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔۔ انکل دعائوں میں دیا رکھیے گا۔۔

    اللہ نگہبان۔

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>